بیجنگ سرمائی اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ پر غور :جوبائیڈن

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو کہا ہے کہ امریکہ چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بیجنگ میں اگلے سال ہونے والے سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ پر غور کر رہا ہے۔ اگر ہم نے چین میں ہونے والی سرمائی اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ کیا تو ان کھیلوں کے موقع پر امریکہ کی سرکردہ شخصیات شرکت نہیں کریں گی تاہم کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔اوول آفس میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی میزبانی کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ اگلے فروری میں ہونے والے اولمپکس کے بائیکاٹ کی حمایت وہ چیز ہے جس کے بارے میں ہم سوچ رہے ہیں۔امریکہ اور دیگر ممالک روایتی طور پر ہر اولمپک گیمز میں اعلیٰ سطحی وفود بھیجتے ہیں۔