بیرامل گوڑہ جنکشن فلائی اوور کا آج کے ٹی آر افتتاح کرینگے

   

حیدرآباد۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راو 10 اگسٹ کو بیرامل گوڑہ جنکشن فلائی اوور کا رسمی افتتاح انجام دینگے ۔ یہ فلائی اوور 26.45 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے ۔ مئیر حیدرآباد بی رام موہن نے بتایا کہ فلائی اوور کی تعمیر سے یہاں ٹریفک کے بہاو میںسہولت ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ سری سیلم روڈ پر ٹریفک میں جو بار بار خلل پیدا ہوتا رہا ہے اسے دور کیا جاسکے گا ۔ مئیر حیدرآباد نے مزید بتایا کہ بلدیہ حیدرآباد کی جانب سے جملہ 448 کروڑ روپئے کی لاگت سے 14 کاموں کا آعاز کیا گیا ہے اور یہ کام تیزی سے جاری ہیں۔ انہیں بروقت مکمل بھی کرلیا جائیگا ۔