بیروت میں شیعہ پارٹی کے کار کنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ

   

بیروت، 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لبنان میں بیروت کے مرکزی چوک کی طرف بڑھ رہے شیعہ پارٹی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جمعرات کو جھڑپ ہوئی ہے ۔مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالہ سے بتایا کہ حزب اللہ عمل کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان شہید اسکوائر اور ریاض الصالح اسکوائر کے قریب رنگ پل پر جھڑپ ہوئی ہے ۔ پرامن مظاہرین تک پہنچنے کی کوشش کر رہے شیعہ پارٹی کے مشتعل کارکنوں پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ شیعہ پارٹی کے کارکن پولیس پر سنگباری کرتے رہے۔ قابل ذکر ہے کہ 17 اکتوبر کو حکومت کی طرف سے وھاٹس ایپ کے ذریعہ انٹرنیٹ کال پر ٹیکس لگانے کے خلاف احتجاج و مظاہرہ شروع ہوا تھا وزیر اعظم سعد حریری اور ان کی کابینہ نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ اس بار بھی لوگ بینکنگ سیکٹر میں اصلاحات کی مانگ کو لے کر سڑکوں پر اترے ہوئے ہیں۔