بیروزگاری سے پریشان حال شخص کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔ 10 جون (سیاست نیوز) لاک ڈاؤن کے سبب بیروزگاری اور مالی پریشانی کا شکار ایک شخص مشتبہ طور پر فوت ہوگیا۔ جوبلی ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 39 سالہ دنیالو جو گائتری ہلز علاقہ کا ساکن تھا، کل رات مشتبہ طور پر فوت ہوگیا۔ دنیالو اس وقت سخت نشہ کی حالت میں تھا اور مزید شراب پینے کی کوشش کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگیا۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 4 ماہ قبل دنیالو شمالی ہند سے روزگار کی تلاش میں آیا تھا جو ایک ریسٹورینٹ میں کام کرتا تھا۔ لاک ڈاؤن کے سبب ریسٹورینٹ بند ہوگیا اور اس دوران بیروزگاری کے سبب بہت پریشان تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔