حیدرآباد۔عالمی وباء کرونا وائرس کے متعلق عالمی چوکسی اور قومی سطح پر اٹھائے جانے والے سخت اقدامات کے باوجو دانٹرنیشنل دوروں سے واپس لوٹنے والے جن لوگوں کو صحت عامہ کے عہدیداروں نے گھروں کے اندر تنہائی او رطبی جانچ میں رہنے کا استفسار کیاہے وہ ان ہدایتوں پر عمل نہیں کررہے ہیں۔
ایک شخص جو13مارچ کے روز سنگا پور سے واپس لوٹا تھالاپتہ ہے‘ وہیں ایک اور شخص کو دوہا سے آیاتھا کسی نوٹس کے بغیر آندھرا چلا گیا‘
وہیں تیسرے شخص نے اپنا گھر تبدیل کردیا ہے جس کی کوئی جانکاری نہیں مل رہی ہے۔
ایک نوجوان عورت کو 14مارچ کے روز دوبئی سے حیدرآباد لوٹی تھیں اس نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی زیر قیادت حکومت کے گائیڈ لائنس کے تحت جاری کردہ کورائنٹائن کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔
شمش آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد وہ چندا نگر کے اپنے گھر نہیں گئی اور اس کے بجائے وہ ڈی ڈی کالونی میں ایک مکان روانہ ہوئی تھیں۔
اس نے خود کو طبی جانچ میں رکھنے کی ہدایت پر عمل نہیں کیا‘ یہ ایک سچائی ہے جس کے متعلق میونسپل کارپوریشن نے یہ جانکاری دی ہے۔
مجالس مقامی کے انتظامیہ نے آخر کار وہ کہاں اس کا پتہ چلالیاہے۔
ایک اور عورت جو 18مارچ کے روز سنگاپور سے واپس لوٹی ہے اس نے اپنا غلط پتہ لکھایا جس کے متعلق اب تک کوئی جانکاری نہیں ملی ہے کہ وہ کہاں پر ہے۔
حالانکہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کردیا گیاہے اور پڑوسی ریاستوں کی سرحدو ں پر بھی مہر لگادی گئی ہے اس کے باوجود بیرونی ممالک سے آنے والے لوگ انتظامیہ کو چکما دے کرفرار ہونے میں نہ صرف کامیاب ہوئے ہیں بلکہ لوگوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کا مرتکب پائے گئے ہیں