بیرون ممالک میں بھی چیف منسٹر کی مستحکم قیادت کے نقوش : شکیل عامر

   

نرمل : قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے دوبئی میں برج خلیفہ میں بتکماں تقاریب منعقدکرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کی ایک منفرد پہچان بنادی ۔ واضح رہے کہ اس تقریب میں تلنگانہ سے رکن اسمبلی مسٹر شکیل عامر پندرہ دن سے دبئی میں قیام کرتے ہوئے اس تقریب کی تیاریوں میں مصروف تھے ۔ آج انہوں نے سید جلیل ازہر اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست نرمل سے فون پر بات چیت کریت ہوئے بتایا کہ این آر آئی تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی جانب سے قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا کے دبئی پہونچنے پر ان کا فقیدالمثال خیرمقدم کیا گیا جبکہ بتکماں تقریب میں بڑے پیمانہ پر این آر آئیز نے حصہ لیتے ہوئے اس تقریب کو چار چاند لگادیئے ۔ شکیل عامر نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات سے جہاں ہر طبقہ مطمئین ہے وہیں چندرا شیکھر راؤ کی مستحکم قیادت کے نتیجہ میں ریاست تلنگانہ سنہرے تلنگانہ کی سمت گامزن ہے ۔ آج دوبئی جیسے مقام کی فضاؤں میں جئے تلنگانہ کے نعرہ گونج رہے تھے بتکماں تقریب میں کے سی آر کی قیادت اور کے کویتا کی کارکردگی پر وہاں مقیم تارکین وطن جئے تلنگانہ کے ساتھ ساتھ ریاستی وزیر اعلیٰ اور کویتا کی تائید میں فلگ شگاف نعرہ بلند کررہے تھے ۔ آخر میں شکیل عامر نے کہا کہ آج چندر شیکھر راؤ کی مستحکم قیادت کا ثمر ہے کہ ٹی آرایس پارٹی سارے ملک میں نہیں غیر ممالک میں بھی شاندار کارکردگی کے نقوش چھوڑے ہیں ۔