مرزاپور: اترپردیش کے مزدور و روزگار کے وزیر انل راج بھر نے چہارشنبہ کو کہا کہ ریاست کے اہل کاریگروں کی بیرون ممالک میں ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے اور ریاستی حکومت نے پانچ ہزار مزدوروں کو اسرائیل بھیجا ہے ۔راج بھر یہاں بی جے پی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کرنے آئے تھے ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا صرف اسرائیل سے ہی نہیں بلکہ پولینڈر سمیت دیگر کئی یورپی ممالک سے بھی انجینئر، پیرا میڈیکل،اہل کاریگروں اور مزدوروں کی ڈیمانڈ کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بے روزگاری کے معاملے میں اترپردیش دیگر ریاستوں کے مقابلے نچلے پائیدان پر ہے ۔ وزیر کے مطابق گذشتہ سات سال میں حکومت نے ساتھ لاکھ کو سرکاری نوکردیاں دی ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں 18 لاکھ اور سوروزگار کے شعبے میں تقریبا ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو روزگار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر ریاستیں اس معاملے میں اترپردیش سے کافی پیچھے ہیں۔ روزگاردینے کی مہم آگے بھی جاری رہے گی۔