بیرکور منڈل میں کانگریس کارکنوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت

   

بانسواڑہ ۔ بانسوڑہ حلقہ بیرکور منڈل میں ٹی آر ایس پارٹی انچارج حلقہ بانسواڑہ پوچارام سریندر ریڈی کی زیر نگرانی سینئر کانگریس قائد احمد اور نارائنا، سینئر کانگریس قائد کی قیادت میں تقریباً 500 سو کانگریس کارکنوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ حلقہ بانسواڑہ ٹی آر ایس پارٹی انچارج پوچارام سریندر ریڈی نے ایک جلسہ عام میں انہیں ان تمام کا استقبال کرتے ہوئے پارٹی کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کرلیا۔ اس موقع پر بانسواڑہ زرعی مارکٹ چیرمین بالا کرشنا، محمد اعجاز الدین اسشیش، ایم پی پی رگھو، سرپنچ سینا، اے ایم سی چیرمین اشوک، کوپشن ممبر عارف، لائیق، فردوس، خواجہ خان، منان، سلمان، فقیر احمد، احمد حسین اور قدیر موجود تھے۔