بیف کا شبہ ! بجرنگ دل کارکنوں نے کینٹین کو آگ لگادی ۔ 

,

   

بنگلور : کرناٹک میں بجرنگ دل کے کارکنوں کے نے بیف رکھنے کے شبہ میں ایک مسلم خاتون کی کینٹین کو آگ لگاد ی ۔ یہ واقعہ ۳۱؍ جنوری کو پیش آیا ۔ پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس عہدیدار این پرکاش نے بتایا کہ راگھونیدر نگر کی رہنے والے دوخواتین شمیم او رقمر النساء نے چکن او رمٹن گوشت فروخت کرنے کیلئے ایک کینٹین کا کھولا تھا ۔

شمیم کے مطابق بجرنگ دل کے کارکنوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر کینیٹن میں توڑ پھوڑ کی اور وہاں کام کررہی دوخواتین کے ساتھ بد تمیزی بھی کی ۔ پولیس نے آئی پی سی کے دفعہ ۳۲۳؍ او ر۵۰۶؍ کے تحت بجرنگ دل کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ واضح رہے کہ اس طرح کا واقعہ پہلی بار پیش نہیں آیا ۔ اس سے قبل جھارکھنڈ میں بیف لے جانے کے شک میں علیم الدین نامی شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیاگیا تھا ۔

اور اسی طرح اترپردیش کے بریلی میں مبینہ طور پر بیف فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کی پٹائی کردی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی ۔ مہارشٹرا ناگپور میں بیف لے جانے کے الزام میں ایک شخص کی جم کر پٹائی کردی گئی تھی ۔ اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی ۔