وارسا : پولینڈ کے صدر آندرے دودا نے ملکی سرحد پر بیلاروس کی طرف سے ہائی برڈ حملے کا خطرہ موجود ہے جس میں بلا شبہ روس کا بھی ہاتھ ہے۔ لیتھوینیا کے صدر ایڈگر رنک کیویکس سے وارسا میں ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران دودا نے بتایا کہ ہم نے سلامتی،معیشت،توانائی اور بنیادی ڈھانچے جیسے موضوعات پر بات چیت کی ہے۔ دودا نے کہا کہ بات چیت کا اہم موضوع روس۔یوکرین جنگ اور بیلاروس سے ملحقہ سرحد پر کسی ممکنہ ہائی برڈ حملے کا خطرہ تھا جس میں روس کا بھی ہاتھ لگتا ہے۔ دودا نے مزید بتایا کہ بات چیت میں یوکرین کی مدد اور نیٹو سے دو طرفہ تعاون پر بھی غور کیا گیا ہے۔
سوڈان کی سیول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی حدود کھول دی
خرطوم:سوڈان کی سیول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے مشرقی سیکٹر میں فضائی ٹریفک کے لیے فضائی حدود بحال کردی۔خرطوم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے مشرقی سیکٹر میں فضائی ٹریفک کے لیے فضائی حدود کھولنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے مشرقی شہر پورٹ سوڈان میں ایک متبادل فضائی نیوی گیشن سنٹر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔