بیلا حدید مقتول صحافی کے جنازے پر اسرائیلی کارروائی پر برہم

   

نیویارک : فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے امریکی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کی آخری رسومات میں شامل ہونے والے سوگواروں پر اسرائیلی فورسز کیحملہ آور ہونے پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔بیلا حدید نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کی آخری رسومات سے چند ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ان ویڈیوز میں فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی کی آخری رسومات میں شامل سوگواروں پر اسرائیلی فورسز حملہ آور ہوتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔بیلا حدید نے یہ ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ قبضّہ ہے۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اسرائیلی فوجیوں کے قبضے میں فلسطینیوں کو اس قسم کی اذیت اور زیادتی کا سامنا ہے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ’اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کون ہیں، آپ یہ سب کیسے دیکھ سکتے ہیں اور دیکھ کر غصے میں چیختے نہیں اور نا ہی دردناک آنسو روتے ہیں؟‘۔