بیلم پلی ٹاون میں شیر دیکھا گیا

,

   

حیدرآباد 31 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) منچریال ضلع کے بیلم پلی ٹاون کے مضافات میں ایک شیر کو گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ اس کے نتیجہ میں عوام میں دہشت پیدا ہوچکی ہے ۔جنگلات کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ شہر گولیٹی اور کیری گوڑا علاقوں میں 29 اور 30 مئی کی درمیان رات گھومتا دیکھا گیا اور بیلم پلی کے مضافات میں پہونچ گیا تھا ۔ حکام نے اس کا پتہ چلانے کیلئے تین ٹیموں کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ شیر اب جنگلات کے علاقہ کی سمت چلا گیا ہے اور بیلم پلی کے قریب موجود نہیں ہے ۔