بینکوں کو دھوکہ ، رقمی ہیر اپھیر ی پر کمپنی کا ایم ڈی و دیگر گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کے حکام نے لیو میریڈین انفراسٹرکچر کے منیجنگ ڈائرکٹر جی ایس سی راجو اور اس کے ساتھی اے وی پرساد کو مختلف بینکوں کو دھوکہ دینے اور رقمی ہیراپھیری کرنے کے نتیجہ میں منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ۔ متعلقہ جج نے دونوں کو 7 دن کی پولیس تحویل میں دیدیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ /30 ڈسمبر 2019 ء کو انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ حکام نے راجو کے ایک مشہور لیونیا ریسارٹ کو منسلک کردیا تھا ۔ ای ڈی کا یہ الزام ہے کہ راجو نے مختلف بینکوں سے رقومات حاصل کرتے ہوئے ہیرا پھیری کی اور کئی بے نامی جائیدادیں حاصل کیں ۔ راجو کے خلاف سنٹرل بیورو آف انوسٹگیشن ( سی بی آئی) نے بنگلور میں ایک مقدمہ درج کیا ہے اور اب انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ حکام نے بھی کروڑہا روپئے کے غبن کرنے پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔