بینک آف مہاراشٹرا کا چیف منسٹر اور قانون مشیر گرفتار

   

حیدرآباد۔سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس نے بینک آف مہاراشٹرا کے چیف منیجر اور اس کے قانونی مشیر کو دھوکہ دہی کے کیس میں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ردرا شنکر مہاپترا جو چیف منیجر بینک آف مہاراشٹرا چینائی برانچ ہے نے اپنے قانونی مشیر وی نرسنگ راؤ کی مدد سے نرنجن نامی شخص کو فرضی دستاویزات کی بنیاد پر سال 2012 میں1.8 کروڑ کا قرض منظور کیا تھا جس سے بینک کو بھاری نقصان ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ بینک آف مہاراشٹرا خیریت آباد برانچ کے مذکورہ بینک عہدیداروں نے دانستہ طور پر نرنجن کو مدد کرنے کی غرض سے حاصل کیا اور اس کے عوض اس سے منافع بھی حاصل کیا۔