بین ریاستی منشیات اسمگلنگ کا خاطی گرفتار

   

حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد نارکوٹک انفورسمنٹ ونگ نے عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ایک بین ریاستی منشیات اسمگلنگ کرنے والے خاطی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 36 سالہ پرتیش نارائن عرف بابو عرف ساکن گوا کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے منشیات اور 4 ہزار روپئے نقد رقم اور ایک لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس حیدرآباد نارکوٹک انفورسمنٹ ونگ سنہا مہرا نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پرتیش کو حبشی گوڑہ علاقہ میں گرفتار کیا گیا۔ پرتیش منشیات فروخت کرنے کیلئے حیدرآباد آیا تھا اور حبشی گوڑہ علاقہ میں گراہک کا منتظر تھا۔ پرتیش گوا میں منظور احمد سے رابطہ میں آیا اور تکا رام، سالوگور، وکاس نائیک، رمیش چوہان، ایڈین نونیس، ایشو اور نجاگوریکر سے کم قیمت پر منشیات خرید کر ارجنا بیچ پر فروخت کرتا تھا۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بھی منشیات فروخت کررہا تھا۔ ع