بین ریاستی گانجہ ریاکٹ بے نقاب، دو گرفتار

   

حیدرآباد۔/26 جنوری، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون نے بین ریاستی گانجہ منتقلی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 9 کیلو سے زائد گانجہ، موٹر سیکل اور سیل فون ضبط کرلیا جس کی مالیت 4 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 22 سالہ چندن نوین ساکن سن سٹی متوطن اندور اور 26 سالہ سلطان ملک ساکن نامپلی متوطن مدھیہ پردیش کو گرفتار کرلیا۔ چندن نوین پیشہ سے کار ڈرائیور ہے۔ زائد کمائی کیلئے اس نے حیدرآباد کا رُخ کیا اور حیدرآباد میں گانجہ منتقل کرنے کیلئے اس نے اپنے ساتھی سلطان ملک کے ساتھ ملکر گانجہ منتقل کرنا شروع کیا۔ اوڈیشہ میں بابو لال سے گانجہ کم قیمت میں خرید کر چندن نوین سلطان ملک کی مدد سے زائد قیمت میں حیدرآباد میں فروخت کررہا تھا۔ چندن ماضی میں 5 وارداتوں میں ملوث ہے۔ انسپکٹر رگھویندرا کی ٹیم نے یہ کارروائی انجام دی۔ع