بیوٹی سیلون میں آتشزدگی سے خاکستر

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : جواہر نگر کے علاقہ دمائی گوڑہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ میں ایک سیلون میں لگی آگ سے بیوٹی سیلون جل کر خاکستر ہوگیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی آتش فرو عملہ اور پولیس کی جمعیت دمائی گوڑہ علاقہ پہونچ گئی ۔ اس سیلون سے متصل سری چیتنیہ ٹکنو اسکول کی عمارت پائی جاتی ہے جہاں سال نو کے سلسلہ میں تعطیلات سے طلبہ موجود نہیں تھے ۔ جس کے سبب ایک بڑا سانحہ ٹل گیا ۔ آتش فرو عملہ نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ جواہر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔