بیوٹی پارلرز میں سعودی خاتون منیجر کا تقرر لازمی قرار

   

ریاض۔متعلقہ سرکاری ادارے کی جانب سے مملکت سعودی عرب میں قائم تمام بیوٹی پارلرزکے لیے سعودی خاتون منیجر کی شرط عائد کردی گئی ہے۔آئندہ ہر بیوٹی پارلر میں منیجر سعودی خاتون کا ہونا لازمی کردیا گیا۔ پابندی لگائی گئی ہے کہ خاتون منیجر کو بیوٹی پارلر میں باقاعدہ ڈیوٹی دینا ہوگی۔یہ ترمیم سعودی کابینہ کی جانب سے بیوٹی پارلرز کے قانون کی دفعہ 9 میں ترمیم کا نتیجہ ہے۔