بیویوں سے جھگڑا، شوہروں کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/18 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سرور نگر اور جوبلی ہلز علاقہ میں دو افراد نے بیویوں سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 42 سالہ شخص ہنمنت کمار نے کل رات خودکشی کرلی۔ اس شخص کا رات میں اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا۔ پیشہ سے موبائیل ایکسریز کا کاروبار کرنے والا ہنمنت سرور نگر علاقہ میں رہتا تھا اس شخص کو شراب نوشی کی عادت تھی اور گزشتہ چند روز سے خرابی صحت سے بھی پریشان تھا۔ بیوی سے جھگڑے کے بعد اس نے خودکشی کرلی۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 30 سالہ سرینواس گوڑ جو بے روزگار تھا رحمت نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ بے روزگاری اور مالی پریشانی سے میاں بیوی کے درمیان پیدا شدہ حالت سے تنگ آکر بیوی چلے گئی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات خودکشی کرلی۔