بیویوں کو پریشانیوں کا ذمہ دار ٹہرانا غلط۔ ثانیہ

,

   

ویراٹ کے زیروکا قصووار انوشکا کو نہ ٹہرائیں
ممبئی۔کسی بھی کھلاڑی کے خراب کھیل کا ذمہ دار ان کی بیویوں کو ٹہرانے کی بات”غیرموزوں“ہے۔ انڈیا اکنامک سمٹ جو ممبئی میں چلا رہا ہے جمعرات کے روز اس سے خطاب کرتے ہوئے ٹینس مرزا نے ان لوگوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو عام طور پر بیویوں کو تباہی کا ذمہ دار ٹہراتے ہیں۔

مرکز نے اس موقع پر بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا حوالہ دیا جس کو جب کبھی ان کے شوہر افسانوی کرکٹر انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی جب کبھی کسی اننگ میں اسکور نہیں کرتے تو انوشکاکا اس کا ذمہ دار ٹہرایاجاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ویراٹ اگر زیر بناتا ہے تو اس کاذمہ دا ر انوشکاکو ٹہرایاجاتا ہے‘ جس سے اس کو کوئی لینا دینا نہیں ہے‘ کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ غیرموزوں عمل ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”کئی مرتبہ بشمول ہماری کرکٹ ٹیم اور کئی ٹیموں میں دیکھا ہے میں نے بیویوں او رگرل فرینڈس کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی کیونکہ لڑکوں کو کھیل خراب ہوجاتا ہے“۔

مرزا نے استفسار کیاکہ ”اسکا کیامطلب ہے؟کیاایساعورتیں کررہی ہے جس سے مرد پریشان ہوجارہے ہیں“۔

مرزا کو بھی سابق پاکستان کپتان شعیب ملک کی کی بیوی ہونے کے ناطے اس طرح کے الزامات سے گذرنا پڑا ہے۔

ہندوستان کے ہاتھوں کو پاکستان کو ملی زبردست شکست کے بعد مرزا ان لوگوں میں سے جنھیں مداحوں کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹینس کھلاڑی جس نے پاس تین ویمن ڈبل او ر مزید تین مکس ڈبل کے خطابات جیتنے کا اعزاز ہے نے کہاکہ ”دراصل یہ ایک حساس مسلئے ہے جو کہتے ہیں کہ عورتیں پریشان کرتی ہیں وہ مضبوط نہیں ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ ”اگر ہم اس مسلئے کو سمجھیں تو عورت پریشانی کے بجائے مضبوطی بن جائے گی“