بیویوں کی ہراسانی سے شوہروں کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/14 جولائی، ( سیاست نیوز)شوہروں کی ہراسانی سے بیویوں کی خودکشی تو عام بات ہے لیکن اب بیویوں کی مبینہ ہراسانی کے سبب شوہروں کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس طرح کے علحدہ واقعات آج سنتوش نگر اور نارسنگی پولیس حدود میں پیش آئے۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ شیخ مولا جو آر این کالونی کے علاقہ کے ساکن شیخ معین الدین کا بیٹا تھا یہ شخص پیشہ سے سنٹرنگ مزدور بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق بیوی سے جھگڑے کے بعد اس شخص نے کل رات خودکشی کرلی۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 32 سالہ اجے کمار جو بی جے آر نگر علاقہ کا ساکن 11جولائی کے دن اس شخص کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا اور اس نے کل نشہ کی حالت میں خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔