بیویوں کی ہراسانی سے شوہروں کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/10 جون، ( سیاست نیوز ) بیویوں کی ہراسانی اور روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی۔ منگل ہاٹ اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق 35 سالہ اچی عرف درگیش جو منگل ہاٹ علاقہ میں رہتا تھا کثرت سے شراب نوشی کا عادی تھا۔ درگیش بیوی کے روزانہ کے جھگڑے اور مبینہ ہراسانی سے تنگ آچکا تھا جس نے کل رات نشہ کی حالت میں خودکشی کرلیا۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 42 سالہ سنجیوا ریڈی جو مزدور تھا منصورآباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ سنجیوا ریڈی کی بیوی جھگڑا کرنے کے بعد اپنے مائیکے چلے گئی تھی اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔ع