بیوی بچوں کو جان سے مارنے کی کوشش، سابق پبلک پراسیکیوٹر گرفتار

   

حیدرآباد۔22۔ مارچ (سیاست نیوز) بیوی بچوں کو ہراساں کرنے اور انہیں جانے سے مارنے کی کوشش کرنے والے ایک سابق پبلک پراسیکیوٹر کو ونستھلی پورم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 47 سالہ بی اجئے کمار ساکن سی بی آئی کالونی ونستھلی پورم کو پولیس نے گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ اجئے کمار کے خلاف اس کی بیوی بی رما دیوی نے شکایت کی تھی۔ اجئے کمار کو ایک لڑ کا اور ایک لڑکی ہیں جو اکثر حالت نشہ میں گھر آکر بیوی بچوں کو مارپیٹ کرتا تھااور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیا کرتا تھا ۔ پولیس کے مطابق اس نے 19 مارچ کو جوان بیٹی پر بندوق تان دی اور بیٹے کو بھی نشانہ بنایا۔ تاہم بیوی نے بندوق چھین لی۔ برہم اجئے کمار نے باورچی خانہ سے چاقو لاکر ان پر حملہ کیا لیکن کسی طرح یہ تینوں بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور پولیس میں شکایت کے بعد ونسھتلی پورم پولیس نے اس کو گرفتار کر کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔اجئے کمار 2004 میں ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر ہائی کورٹ اور 2018 ء میں نامپلی عدالت میں ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکا ہے ۔ ع