بیوی کا قاتل شوہر کا اقدام خود کشی

   

حیدرآباد ۔ /20 فبروری (سیاست نیوز) رچہ کونڈہ کے علاقے سرورنگر میں ایک شوہر نے بیوی کا قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کی ناکام کوشش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ گگن چاری جو خانگی ملازم ہے کی شادی تین سال قبل 28 سالہ کویتا سے ہوئی تھی ۔ دونوں کے درمیان آئے دن جھگڑے ہوا کرتے تھے اور آج صبح بھی دونوں کے بیچ زبردست جھگڑا ہوا اور ہاتھا پائی ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ چاری عادی شرابی تھا اور وہ اکثر حالت نشہ میں بیوی سے مارپیٹ کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد اس نے خودکشی کی کوشش کی ۔ پولیس سرورنگر نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔