بودھن /14 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسسٹنٹ سیشن حج بودھن ڈی اجئے کمار نے بودھن منڈل کے موضع کل دور کی کے بی گنگادھر کو بیوی کو مسلسل ہراساں کرکے خودکشی کیلئے مجبور کرنے پر معزز جج نے تین سال قید اور ایک سو روپئے جرمانہ عائد کیا ۔ جرمانہ کی رقم کی عدم ادائیگی پر سزا میں مزید 15 دنوں کی تسویع کے احکامات جاری کئے ۔ پبلک پراسکیوٹر پوشٹی کے مطابق گنگادھر کی شادیبچکنڈہ منڈل کی ساکن ارچنا سے 7 سال قبل ہوئی تھی ۔ انہیں ایک چھ ساہ کا لڑکا ہے ۔ مسلسل جہیز کیلئے ہراساں کرنے پر 22 جون سال 2021 کو ارچنا نے تالاب میں کود کر خودکشی کرلی تھی ۔