حیدرآباد 14 جنوری (سیاست نیوز) ساس بہو کے رشتہ میں ٹماٹر نے آگ لگادی اور نتیجہ ساس پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔ بہو کی رسوائی پر برہم بیٹے نے ماں پر حملہ کردیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ حملے کے بعد برہم مقامی عوام نے زخمی خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ ضلع محبوب آباد میں پیش آیا۔ اس واقعہ میں یوجی نامی خاتون زخمی ہوگئی۔ اس گھر میں ساس بہو کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا۔ گزشتہ روز بہو نندنی نے ٹماٹر کا سالن تیار کیا اور اس کو ساس بوجی نے پسند نہیں کیا اور بہو کی دلآزاری کی۔ بوجی بہو نندنی پر برس پڑی۔ شوہر جب گھر واپس ہوا تو اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی پریشان ہے ۔ نندنی نے ساس کی اپنے شوہر سے شکایت کی ۔ جس پر وہ برہم ہوگیا اور گوشت کاٹنے والی چاقو سے ماں پر حملہ کردیا۔ جب پڑوسیوں نے بوجی کے مکان میں شور شرابہ دیکھا تو وہ مداخلت کی اور زخمی کو ہاسپٹل منتقل کرکے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع