بیوی کی بے وفائی سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 11 مارچ (سیاست نیوز) بیوی کی بے وفائی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودسوزی کرلی۔ چھتری ناکہ پولیس حدود میں واقعہ پیش آیا جہاں 44 سالہ پریمارتنم نے خودسوزی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پریمارتنم چھتری ناکہ علاقہ میں رہتا تھا۔ جو بلدیہ میں آوٹ سورسنگ ملازم تھا۔ 8 سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی۔ تین سال قبل رتنم کی بیوی نے گھریلو تنازعات کے بعد گھر چھوڑ دیا تھا اور رتنم بیوی کے گھر سے چلے جانے کے سبب شراب کے نشہ کا عادی بن گیا جس نے 6 مارچ کو اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع