بیوی کی خودکشی پر شوہر گرفتار

   

حیدرآباد۔/4 جون، ( سیاست نیوز) ملکاجگیری پولیس نے ثمینہ بیگم کے شوہر بنڈارو سائی چرن کو گرفتار کرلیا جس کی ہراسانیوں اور اذیت رسانی کے سبب ثمینہ نے 2 جون کو خودکشی کرلی تھی۔ پولیس نے ثمینہ کی بہن معراج بانو کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سائی چرن ساکن وسنتا پوری کالونی ملکاجگری کو گرفتار کرلیا۔ سائی چرن اور ثمینہ نے 14 نومبر 2019 کو اپنی پسند سے شادی کی تھی اور شادی کے بعد سے خاتون کو شوہر کی ہراسانی اور اذیت رسانی کا سامنا تھا جس سے تنگ آکر اس نے گذشتہ روز پھانسی لے کر خودکشی کرلی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے خاطی کو گرفتار کرلیا۔