بیوی کی موجودگی میںسالی کو حاملہ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

   

حیدرآباد/24 جنوری، ( سیاست نیوز) بیوی کی موجودگی میں سالی سے بچہ پیدا کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سالی سے ناجائز تعلقات کا انکشاف اس وقت ہوا جب سالی نے ایک بچہ کو جنم دیا۔ بچہ کے والد سے متعلق شبہات پر بہنوئی کی کارستانی کا انکشاف ہوا۔ آصف نگر پولیس میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ دونوں بہنوں کی والدہ نے اس واقعہ کو منظر عام پر لایا اور متاثرہ کی شکایت پر آصف نگر پولیس نے 26 سالہ وینکٹیش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے طبی جانچ بھی کرائی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کو تین لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے۔ دو لڑکیوں کی شادی ہوگئی۔ وینکٹیش متاثرہ لڑکی کا بہنوئی ہے جو لڑکی سے ملاقات کیلئے اکثر سسرال جایا کرتا تھا ۔ لڑکی کی تنہائی کا فائدہ اٹھاکر اس نے عصمت ریزی کی اور کئی مرتبہ یہ سلسلہ جاری رہا۔ وینکٹیش نے سالی سے جنسی تعلق کو معمول بنالیا تھا۔لڑکی نے پہلی مرتبہ جنسی وابستگی پر بہنوئی کو دھمکی دی تھی کہ وہ اس حرکت سے اپنی بہن اور دیگر افراد خاندان کو واقف کردے گی لیکن وینکٹیش نے لڑکی کو دھمکی دی کہ وہ اس کی بہن کو جان سے ماردے گا۔ بہن کی زندگی بچانے لڑکی بہنوئی کی خواہش کو پورا کرتی گئی یہاں تک کہ وہ حاملہ ہوگئی اور اس نے گذشتہ روز ایک بچہ کو جنم دیا۔ جس کے بعد حقیقت منظر عام پر آگئی اور مسئلہ پولیس سے رجوع ہوگیا۔ع