بیوی کے آشنا پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد: بیوی کے آشنا پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو حیات نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات حیات نگر کے علاقہ میں قاتلانہ حملہ کی واردات پیش آئی تھی اور اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی ۔ پولیس نے حملہ میں زخمی شخص شاملا سائیلو کو بیوی شاملا جیوتی کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے آج حملہ آور بنڈاری سائیلو کوگرفتار کرلیا اور حملہ میں استعمال ہتھیار (کتہ) کو ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق بنڈاری سائیلو زخمی شخص شاملا سائیلو پر برہم تھا اور اس کو قتل کرنے کا موقع تلاش کر رہا تھا ۔ پولیس حیات نگر کے مطابق زخمی شخص کے حملہ آور شخص کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اوراس بات سے بنڈاری کافی برہم تھا ۔ کل رات اس نے موقع کا فائدہ اٹھاکر شاملا سائیلو پر حملہ کردیا ۔ شدید زخمی حالت میں شاملا سائیلو کو 108 ایمبولنس کے ذریعہ ہستینا پورم کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔