بیوی کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 22مارچ ( سیاست نیوز) بیوی کے جھگڑوں سے تنگ آکر شوہر نے خودکشی کرلی ۔ میڈپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 21 سالہ وینکٹیش نے خودکشی کرلی ۔ وینکٹیش بوڈ اپل علاقہ کے ساکن منجولیا کا بیٹا تھا ۔ وینکٹیش کی بیوی سشمیتا سے اس کا روز جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ سشمیتا پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی اور ہر دن کسی نہ کسی بات پر شوہر سے جھگڑا کرتی تھی ۔ بیوی کے روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر وینکٹیش نے آج صبح انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع