بیوی کے عطیات دینے پر مشتعل شوہر نے چرچ کو ہی آگ لگادی

   

ماسکو۔ ایک روسی شہری نے اپنی بیوی کی جانب سے مقامی چرچ کو مسلسل عطیات دینے پر غصہ میں آکر چرچ کو ہی جلا ڈالا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ ہفتہ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے ایک گاوں پارگولوو میں پیش آیا۔ چرچ سینٹ باسل دی گریٹ کو مذکورہ بالا شخص نے 26 جون کی صبح صرف اس وجہ سے نذر آتش کیا کیونکہ اس کی بیوی اس چرچ کو عطیات دیا کرتی تھی، اس صورتحال پر وہ سخت ناراض تھا۔ آگ سے چرچ کو کافی نقصان پہنچا، تاہم چرچ میں عبادت کرنے والے مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر اسے مکمل طور پر جلنے سے بچالیا، جبکہ وہ مذکورہ شخص کے اس اقدام پر کافی مشتعل بھی تھے۔