بیوی کے کھولتا پانی پھینکنے سے شوہر کی موت

   

حیدرآباد ۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ایک خاتون نے اس کے شوہر کے ساتھ گرماگرم بحث و تکرار کے بعد مبینہ طور پر اس کے اوپر کھولتا ہوا پانی ڈال دیا جس کی وجہ وہ شدید جھلس گیا اور بعد میں گورنمنٹ ہاسپٹل میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔ یہ واقعہ کریم نگر کے سبھاش نگر علاقہ میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت ہیمنت کے طور پر کی گئی جو ایک خانگی کمپنی میں ملازم تھا اور اس کی بیوی روہنی کریم نگر میں گورنمنٹ ہاسپٹل کے شعبہ اطفال میں کام کرتی ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے انا کے مسئلہ پر دونوں میں جھگڑا ہورہا تھا۔