بیٹیوں کی بے رخی سے دلبرداشتہ ماں کی خودکشی

   

حیدرآباد /9 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیٹیوں کی بے رخی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ میڑپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 40 سالہ خاتون کویتا نے زائد گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ کویتا بوڑاپل علاقہ کے ساکن یادگیری کی بیوی تھی جو پیشہ سے خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے ۔ اس خاتون کی تین لڑکیاں ہیں جن کی اس نے شادی کی تھی اور اس سال دسہرہ تہوار کے موقع پر اس خاتون سے ملنے ایک بھی لڑکی نہیں آئی ۔ اس بات سے کویتا دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے زائد گولیوں کا استعمال کرلیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگئی ۔ پولیس میڑپلی مصروف تحقیقات ہے ۔