بیٹیوں کی عصمت دری کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار

   

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں خونی رشتہ کو تار تار کرنے والے ایک والد کو اپنی ہی نابالغ بیٹوں کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ اس گھنونی واردات کی شکایت متاثرہ بیٹوں کی ماں نے پولیس میں درج کرائی ہے ۔جونپور کے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(دیہات) شیلندر کمار سنگھ نے اتوار کو یہاں بتایا کہ پولیس کو دی گئی ماں کی تحریر میں نابالغ بچیوں نے اپنے والد کے ساتھ دو سے تین دیگر افراد پر الزام لگایا ہے کہ وہ نشہ آوار اشیاء کھلا کر مئی ماہ تک انکے ساتھ منھ کالا کرتے رہے ۔ الزام یہ بھی ہے کہ والد حیوانیت کی حد پار کر کے اس کے کالے کرتوتوں کو اجاگر کرنے پر بیٹیوں سمیت ماں کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتا رہا۔ متاثرہ کی ماں کی شکایت پر سریری پولیس نے عصمت دری کا مقدمہ درج کرکے ملزم دھیرج پانڈے کو گرفتار کیا ہے ۔