حیدرآباد: عاشقی او رموج مستی میں رکاوٹ بننے والی والدہ کا ایک بیٹی نے عاشق کے ساتھ مل کر قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ 21سالہ کیرتی اپنی ماں 38سالہ رجیتا اور اپنے والد سرینواس کے ساتھ شہر کے ایک علاقہ میں رہا کرتی تھی ۔ کیرتی کے دیگر نوجوانوں کے ساتھ گھوما پھرا کرتی تھی۔جس پر اس کی ماں ا س پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانٹتی تھی۔ جس پر اس نے اپنی ماں کو جان ماردینے کا فیصلہ کیا او راس جرم میں اپنے عاشق کی مدد لی۔
اچانک ایک رات جب ا س ماں محو خواب تھی اسی عالم میں اپنی ماں کا گلا گھونٹ کر اس کاقتل کردیا۔ نعش کو تین دن تک کمرہ میں بند رکھا۔ بعد ازاں کمرہ سے بدبو آنے لگی جس نعش کو اٹھاکر قریبی ریلوے ٹریک پر ڈالدیا گیا۔ کیرتی کے والد ایک ٹرک ڈرائیور ہے جو اکثر گھر باہر رہاکرتا تھا۔ جب اس نے گھر پہنچا تو اس اپنی بیٹی سے ماں کے تعلق سے دریافت کیا لیکن اس نے کچھ نہیں بتایا۔ جس کے بعد پولیس میں اس کی شکایت کی گئی۔ پولیس نے سختی سے پوچھا توکیرتی نے پورا واقعہ سنایا۔ اس جرم میں کیرتی کا ساتھ دینے والا اس کا عاشق مفرور بتایا گیا ہے۔ لڑکی نے بتایا کہ اس کی ماں اس کو اس طرح کی آزادانہ زندگی گذارنے سے روکا کرتی تھی جس کی وجہ سے اس نے اس نے اپنی ہی والدہ کا قتل کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔