بیٹی کو جنم دینے والی بیوی بنی تین طلاق کی تازہ شکار۔ غازی آباد

,

   

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ایک کسان ہے اور 2018میں ہاپور میں مذکورہ جوڑے کی شادی انجام پائی تھی

غازی آباد۔پولیس کے مطابق غازی آباد کے ساکن ایک شخص کو اتوار کے روز مبینہ طور سے اپنی بیوی کو غیر قانونی تین طلاق دینے پر گرفتار کرلیاگیاہے‘ پولیس نے مزیدکہاکہ عورت نے ایک ماہ قبل بیٹی کو جنم دیاتھا۔

ایس پی رورل غازی آباد نیرج جادوان نے کہاکہ ”ماسوری پولیس اسٹیشن کے تحت مسلم ویمن (پروٹوکشن آف رائٹس ان میریج) ایکٹ2019سے متعلق ایک ایف ائی آر اتوار کے روزدرج کی گئی ہے۔

متاثرہ کے مطابق ملزم شادی کے بعد سے ہی مزید جہیز کے لئے مسلسل ہراساں کررہاتھا۔ایک ماہ قبل مذکورہ عورت نے ایک بیٹی کو جنم دیاتھا۔

ملزم کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاہے“۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ایک کسان ہے اور 2018میں ہاپور میں مذکورہ جوڑے کی شادی انجام پائی تھی۔ حال ہی میں وہ غازی آباد منتقل ہوئے تھے۔

مذکورہ عورت نے الزام عائد کیاکہ اس کے بیٹی کو جنم دینے کے بعد‘ اس کو گھر جانے کا استفسار کیاگیا اور بغیر گاڑی واپس لوٹنے سے منع کیاگیا۔

معاملے کو سلجھانے کے لئے دونوں کے گھر والوں کو انتظامیہ نے طلب کیا‘ پولیس کے کے مطابق اس شخص کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں ائی۔

ہفتہ کے روزخاتون اپنے گاؤں چلی گئی جس کے بعد شوہر نے مبینہ تین طلاق دیدیاتھا۔ایس پی نے کہاکہ ”عورت نے اپنے شوہر او رسسرال والوں پر مارپیٹ کا بھی الزام عائد کیاہے“۔

مسلم ویمن (پروٹوکشن آف رائٹس ان میریج) ایک2019کے ذریعہ تین طلاق کو پچھلے ماہ جرم مقررکردیاگیا ہے جس کے ذریعہ فوری طور پر طلاق دینے والوں کو کم سے کم تین سال کی سزا سنائی جاسکتی ہے