بیٹی کو کورونا ، اسرائیلی وزیراعظم قرنطینہ میں

   

تل ابیب : یروشلم پوسٹ اخبار نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اپنی بیٹی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد قرنطینہ میں داخل ہو گئے ہیں۔اخبار کا کہنا تھا کہ بینیٹ نے گولان کی پہاڑیوں میں کابینہ کے اجلاس سے قبل کورونا ٹسٹ کرایا اور ٹسٹ کے نتائج منفی آئے تاہم وہ اس کے باوجود اپنی بیٹی کے متاثر ہونے کی خبر کے بعد قرنطینہ میں چلیگئے ہیں۔اربوں لوگوں نے ہفتے کو کورونا کے سائیمیں کرسمس منایا۔ کورونا کی وجہ سے کرسمس کی تقریبات دوسرے سال بھی متاچر ہوئی ہیں۔ حال ہی میں کورونا کی ایک نئی شکل ’اومی کرون‘ کے سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات میں خلل پڑا ہے۔کرسمس کی تعطیلات کے اختتام ہفتہ کے دوران دنیا بھر میں 7000 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور ہزاروں دیگر کو ملتوی کر دیا گیا۔