سمبھال۔ ایک عورت کی جانب سے کی گئی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مبینہ طور پر بیٹی پیدا ہونے کی وجہہ سے بیوی کا تین طلا ق دینے کا ایک مقدمہ در ج کیاہے۔
مذکورہ عورت جو بیٹی کی پیدائش کے بعد سسرال والوں سے حال ہی میں جھگڑے کے بعد سے وہ اپنے والدین کے گھر پر رہ رہی ہے۔ اس نے کہاکہ ”میری شادی گیارہ سال قبل کامل سے ہوئی۔
میری چار بیٹیاں ہیں۔ اکٹوبر11کے روزایک اور بیٹی تولد ہوئی‘ جب میرے شوہر کو یہ جانکاری ملی تو اس نے فون پر مجھے تین طلاق دیدیا“۔
پولیس نے کہاہے کہ ا س ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اور معاملہ میں مزیدتحقیقات کی جارہی ہے۔سپریڈنٹ آف پولیس یمونا پرساد نے رپورٹرس کو بتایا کہ”ایک عورت کی شکایت پر کہ اس کو شوہر کے تین طلاق دیاگیا ہے۔
ایک مقدمہ ائی پی سی کی دفعات 147‘452‘323‘504اور مسلم ویمن(پروٹکشن آف رائٹس ان میریج) ایکٹ2019کی دفعہ 3/4کے تحت درج کیاگیا ہے۔ ہم کیس کی تحقیق بھی کررہے ہیں“