بیٹے نے جائیداد کیلئے ماں باپ کی پٹائی کردی

   

حیدرآباد 4 مارچ(یواین آئی) بیٹے نے جائیداد کیلئے ماں باپ کی بُری طرح پٹائی کردی ۔یہ واقعہ آندھراپردیش چتور میں پیش آیا۔ اس شخص کی شناخت نہیں ہوسکی جس نے ماں کو گھسیٹااور پٹائی کردی۔ اس نے باپ پر بھی حملہ کردیا۔بتایاجاتا ہے کہ یہ شخص جائیداد اس کے نام کرنے ماں باپ پر دباو ڈال رہا تھا تاہم انکا ر پر اس نے حملہ کردیا۔ ماں باپ پر جب یہ شخص حملہ کر رہا تھا کسی نے اس واقعہ کی ویڈیو شوٹ کرلی اور اسے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل کردیا ۔ سوشیل میڈیا صارفین نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرکے حملہ کرنے والے شخص پر تنقیدیں کی ہیں۔