بیٹے کی صحت خرابی پر آنے والے شخص کی ریل ڈبے میں موت

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : بیٹے کی صحت دریافت کرنے کے لیے گنٹور سے آیا شخص ٹرین کے ڈبہ میں مردہ دستیاب ہوا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 42 سالہ وینکٹیشورلو کی نعش کو آج ریلوے اسٹیشن نامپلی پر گنٹور کی ٹرین سے برآمدکرلیا گیا ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص پیشہ سے میستری پرکاشم ریاست آندھرا پردیش کا ساکن تھا ۔ اس کا لڑکا حیدرآباد میں کام کرتا تھا ۔ اور ان دنوں بیٹے کی صحت خراب تھی اور وہ اپنے بیٹے سے ملاقات کرنے کے لیے حیدرآباد آیا تھا ۔ 21 اکٹوبر کو یہ شخص گنٹور سے نکلا اور 22 کو حیدرآباد پہونچا تھا ۔ جو ٹرین کے ڈبے میں مردہ دستیاب ہوا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔