بیٹے کی قبر کے پا س سے فلسطینی عورت کو گھسیٹ کر دور کیاجارہا ہے‘ دل دہلادینے والا ویڈیو ہوا وائیرل

,

   

اسرائیل الیوسفیا قبرستان کو بی بی یلیکل گارڈن میں منتقل کرنے کوشاں ہے
یروشلم۔مغربی یروشلم کے الیوسفیا قبرستان میں پیر کے روز ایک دل دہلادینے والا واقعہ رونما ہوا‘ ایک فلسطینی ماں کو اسرائیلی مقبوضہ دستوں کی مزاحمت کا اس وقت سامنا کرتے ہوئے دیکھا گیاجب وہ اپنے بیٹے کی قبر پاس تھیں اور انہیں زبردستی وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی تھی۔

مذکورہ عورت النباتا (54) سالہ اس وقت قبرستان پہنچیں جب انہیں معلوم ہے اسرائیل دستے قبور کو مٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انادلو ایجنسی کی خبر ہے کہ جب دستے عورت کوبیٹے کی قبر کے پاس سے کھینچ کر ہٹارہے تھے تو قبر کے قریب میں وہ زمین پر ہی لیٹ گئی تھیں۔

انہیں یہ بھی کہتے سنا جارہا تھا کہ”مجھے یہاں پردفن کردیں“۔

بعدازاں اے اے سے بات کرتے ہوئے مذکورہ خاتون نے کہاکہ چار سال قبل جب سے ان کے بیٹے کا انتقال ہوا ہے‘ تب سے ہی وہ اس خوف کے ساتھ زندگی گذار رہی ہیں کیونکہ اسرائیلی دستے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ان کے بیٹے کی قبر کو مسمار کردیاجائے گا

پیر کے روز جب مسجد الاقصاء کے قریب میں اس قبرستان کے مذکورہ حصہ کو مہندم کرنے اور یہودی قومی پارٹ کی تعمیر کی شروعات کی گئی تب یہ خاتون موقع پر پہنچی تھیں۔

اس قبرستان میں مدفن دیگر فلسطینیوں کے رشتہ دار بھی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے تھے۔ الیوسفیا قبرستان جو یروشلم کے قدیم قبرستانوں میں شما ر کیاجاتا ہے کی کئی قبورکو اس سے قبل بھی مسمار کیاگیاہے۔

اسرائیل کی جانب سے کئے جانے والے دعویٰ کے بموجب یہ وہ جگہ ہے جس کو قدیم زمانے میں یہودیوں نے آباد کیاتھا۔

اب قبروں کو مسمار کیاجارہا ہے تاکہ یہاں پر بی بی لیکل گارڈن میں اس جگہ کو تبدیل کیاجاسکے۔

یروشلم میں اسلامی قبرستانوں کی دیکھ بھال کرنے والے کمیٹی نے مسمار کی سگرمیوں کو روکنے کے لئے متعدد مرتبہ کوششیں کی ہیں۔

حال ہی میں وہ اسرائیل کی عدالت سے بھی رجوع ہوئے تھے۔ تاہم مسماری پر کئے جانے والے اعتراضات کو وہاں پر بھی مسترد کردیاگیاتھا۔