بیچ کی صفائی ‘ ڈرامہ ‘ : کانگریس

   

چینائی 13 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ٹاملناڈو یونٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملاپورم ساحل پر صفائی کو نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ آیا یہ کوئی ڈرامہ تو نہیں تھا ۔ پارٹی نے کہا کہ مودی کی آمد سے قبل ہی سارے علاقہ کی صفائی کردی گئی تھی ۔ مودی نے ملاپورم ساحلی شہر کا دورہ کرتے ہوئے چینی صدر ژی جن پنگ سے غیر رسمی ملاقات کی تھی ۔