بیکانیر میں د و بار زلزلے کے جھٹکے

   

جے پور: راجستھان کے بیکانیر میں جمعرات کی رات مختلف مقامات پر دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا زلزلہ رات 12 بجکر 42 منٹ پر آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.4 تھی اور بیکانیر سے تقریباً 38 کلومیٹر جنوب میں جنگلو شہر میں ریکارڈ کی گئی۔
تقریباً دو گھنٹے بعد 2.57 بجے زلزلے کے دوسرے جھٹکے محسوس کیے گئے جو بیکانیر سے 25 کلومیٹر جنوب میں واقع بارسنگسر کے قریب ریکارڈ کیے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.2 ناپی گئی۔ رات کو کم شدت والے دونوں زلزلے کوبہت سے لوگوں نے محسوس نہیں کیا۔