بیگم پیٹ میں عادی سارق کا قتل

   

حیدرآباد 18 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ بیگم پیٹ میں پیش آئی ایک واردات میں جرائم پیشہ شخص کا قتل کردیا گیا۔ بیگم پیٹ پولیس کے بموجب 50 سالہ ایم راجو جو شمشان گھاٹ میں کام کیا کرتا تھا جو عادی مجرم بتایا گیا۔ کل رات پیکنی وائنس سکندرآباد پہونچا تھا جہاں اُس کی ملاقات 19 سالہ ایم سریناتھ سے ہوئی۔ دونوں نے وہیں پر شراب نوشی کی اور بعدازاں معمولی سی بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ سریناتھ نے حالت نشہ راجو پر ٹیوب لائٹ سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اُسے فوری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ اُسے مردہ قرار دیا۔ بیگم پیٹ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے راجو کو حراست میں لے لیا اور تحقیقات جاری ہے۔