بیگوسرائے میں کنہیا کی دھاڑ ۔ عوام کررہی ہے پرتپاک استقبال۔ ویڈیو

,

   

سترویں لوک سبھا کے لئے کچھ ہی دنوں میں پہلے مرحلے کی رائے دہی کا آغاز ہوجائے گا‘ مگر اس مرتبہ کا الیکشن دلچسپ ہے کیونکہ ایک طرف کانگریس پارٹی اور دیگر اپوزیشن پارٹیو ں کی بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے کو شکست دینے کی ہے تو دوسری جانب سے مرکز میں نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے بالخصوص بی جے پی دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے ہر حربے کا استعمال کررہی ہے۔

کنہیا کمار بیگوسرائے کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں

https://www.youtube.com/watch?v=0mE80oy4tew

اسی بیچ دائیں بازو جماعتیں بھی اس الیکشن میں اپنے وجود کا احساس دلانے کے لئے کافی سرگرم نظر آرہی ہیں۔ مزے کی بات تو یہ ہے کہ بہار کی بیگوسرائے سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے کنہیا کمار کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

جے این یو ایس یو کے سابق صدر کنہیا کمار کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے وہ ملک کے کسی بھی کونے میں خطاب کے لئے جاتے ہیں وہ میٹنگ کامیابی کی ضمانت بن جاتی ہے۔

ملک کے نوجوان طبقے کے دلوں پر کنہیا کمار نے اپنی حکومت قائم کی ہے۔ بی جے پی نے بیگوسرائے سے اپنے سب سے متنازعہ لیڈر گری راج سنگھ کو امیدوار بنایا ہے ۔

مبینہ طور پر کہاجاتاہے کہ گری راج سنگھ بیگوسرائے سے امیدوار بنائے جانے کے فیصلے کے سبب ناراض ہیں ۔

کنہیا کمار کے جلسوں میں عوام کی کثیرتعداد جمع ہورہی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=u2TX-ZdPTNY

انہوں نے الیکشن کے لئے کراؤڈ فنڈنگ کا بھی اعلان کیاہے۔ مجموعی طور پر کنہیا کمار کو عوام کی بھاری حمایت حاصل ہورہی ہے۔

https://www.ourdemocracy.in/Campaign/Kanhaiya