بیگو سرائے سے کنہیا کمار کا پرچہ نامزدگی داخل

,

   

بیگوسرائے(بہار)۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق جے این یو طلبہ یونین کے صدر ، قائد کنہیا کمار نے آج اپنا پرچہ نامزدگی سی پی آئی امیدوار کی حیثیت سے بیگو سرائے لوک سبھا نشست کیلئے بہار سے داخل کردیا۔ ہالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر، دلت کارکن جگنیش میوانی، سی پی آئی کے قومی سیکریٹری اتل انجان اور ساتھی جے این یو طلبہ قائد شہلا راشد بھی ان کے اولین انتخابی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر موجود تھیں۔ کنہیا کمار کے مقابل مرکزی وزیر اور بی جے پی قائد گری راج سنگھ کشور ہیں۔ اپنی قیام گاہ سے روانہ ہونے والے قبل کنہیا کمار نے بہار میں اپنے آبائی دیہات کا دورہ کیا۔ سماجی ذرائع ابلاغ پر مقامی افراد اور اپنی والدہ مینا دیوی جو آنگن واڑی کارکن ہیں ،کے ساتھ اپنی تصویریں شائع کیں۔ ضلع بدایوں کی فاطمہ نفیس جنہوں کے فرزند نجیب احمد نے جے این یو سے تعلیم حاصل کی ہے، ان کے ہمراہ تھیں۔ ان کا فرزند 2 سال سے زیادہ مدت سے لاپتہ ہے۔ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ آر ایس ایس حامی اے بی وی پی کارکنوں نے ان کا اغوا کیا ہے ۔ وہ ایک پرہجوم جلوس کی شکل میں کلکٹریٹ پہونچے تھے ۔ انہیں کثرت سے پھول کے ہار پہنائے گئے اور ہندی کوی رما دھاری سنگھ دنکر نے انہیں منظوم خراج تحسین پیش کیا۔