بی آر ایس، بی جے پی اور مجلس ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے

   

تلنگانہ میں صرف ایک ہی خاندان کا راج، جگتیال میں روڈ شو، کانگریس قائد راہول گاندھی کا خطاب

جگتیال۔20اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)راہل گاندھی کی جگتیال آمد پر جگتیال قلب شہر نیو بس اسٹانڈ سرکل پر روڑ شو کا اہتمام کیا گیا۔اس سے عوام کو ہندی میں زبردست خطاب کیا ۔ایم ایل سی جیون ریڈی کے تلگو میں ترجمہ کرنے پر راہل گاندھی نے تعریف کی۔ راہل گاندھی نے کہاکہ بی آرا یس ،بی جے پی، مجلس تینوں ہی ایک ہی ہیں ۔ یہ الیکشن تلنگانہ اور تلنگانہ عوام کے درمیان لڑائی ہے۔ یہاں پرعوام نے سماجی تلنگانہ عوامی راج کا خواب دیکھاتھالیکن یہاں صرف ایک خاندان کی حکمرانی چل رہی ہے ۔ریاست کا پورا دھن ایک ہی خاندان کے کنٹرول میں ہے۔ تلنگانہ ریاست کو کروڑوں کی آمدنی کے باوجود یہاں پر شوگر فیکٹری بند پڑی ہے ۔ ریاست میں کان کنی اور شراب مافیا کے سی آر خاندان کے ہاتھ میں آگیا ۔کے سی آر حکومت نے شوگر فیکٹری بند کر دی۔ کانگریس کی حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد ہم شوگر فیکٹری بحال کرینگے۔اورا یم ایس پی 500روپئے ادا کرینگے ۔ہمارا اور آپکا خاندانی محبت کا اٹوٹ رشتہ ہے، سیاسی وابستگی نہیں۔ تلنگانہ کے لوگوں سے تعلق آج کا نہیں بلکہ اندرا، راجیو، سونیا گاندھی سے کئی دہائیوں کا ہے۔ بی جے پی، بی آر ایس، ایم آئی ایم پارٹیاں ایک ہی ہیں۔ کانگریس پارٹی کو اقتدار سے روکنے جہاں بھی انتخابات ہوتے ہیں مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش ، راجستھان میں بی جے پی کے اشارے پر ایم آئی ایم وہاں اپنے امیدوار کھڑا کرتی ہے۔ اور بی آر ایس بھی پارلیمنٹ میں بی جے پی کی حمایت کرتی ہے۔ بی جے پی نے سازش کے ساتھ میری پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کی تھی اور میرا گھر چھین لیاتھا۔ میرا وہ گھر چھین نے پر مجھے اتنی تکلیف نہیں ہوئی، کیوں کہ میرا وہ گھر نہیں ہے، ہندوستان اورتلنگانہ کے لوگوں کے ہر دل میں میرا گھر ہے۔ جب میں نے پارلیمنٹ میں او بی سی ریزرویشن قانون پر بات کی تو وزیر اعظم مودی نے مجھے جواب نہیں دے سکے۔بی سی قانون کیلئے بجٹ کا صرف 5 فیصد حصہ مختص کرتے ہیں۔مودی اورکے سی آرملک کاساراپیسہ بربادکر رہے ہیں۔عوام کی جیب سے نکال کرمودی اڈانی کے جیب بھر رہے ہیں،جبکہ مرکز میںکانگریس کی حکومت اقتدارمیں آئیگی اوبی سی کاسروے کرواکر انھیں انکا حق دے گی۔ریاست تلنگانہ کے سی آربھی اوبی سی کے سروے کے حق میں نہیںہیں۔کانگریس پارٹی جو امن کیلئے لڑ رہی ہے۔