فلمی اداکارہ راکل پریت سنگھ کی بھی طلبی ۔ منی لانڈرنگ معاملہ میں پوچھ تاچھ ہوگی
حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے فلمی ادکارہ رکل پریت سنگھ اور بی آر ایس کے رکن اسمبلی پائلیٹ روہت ریڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں پوچھ تاچھ کیلئے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے دونوں کو علحدہ علحدہ کیسیس میں نوٹس جاری کی ہے ۔ فلمی ادکارہ کو نوٹس دینے کے بعد ٹالی ووڈ میں منشیات کے استعمال کا معاملہ پھر ایک مرتبہ منظر عام پر آیا ہے ۔ منشیات کے کیس میں ای ڈی کے عہدیداروں نے گذشتہ سال 3 ڈسمبر کو رکل پریت سنگھ سے پوچھ تاچھ کی تھی ۔ تاہم اُس وقت ایمرجنسی کام ہونے کا بہانہ کرتیہ وئے رکل پریت سنگھ نے پوچھ تاچھ کے دوران درمیان سے ہی چلی گئی تھی ۔ جس پر ای ڈی عہدیداروں نے فلمی ادکارہ سے تفصیلی پوچھ تاچھ نہیں کرپائے تھے پھر ایک مرتبہ پوچھ تاچھ کیلئے حاضر ہونے کی رکل پریت سنگھ کو نوٹس جاری کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ای ڈی عہدیادروں نے منی لانڈرنگ کے کیس میں بی آر ایس کے رکن اسمبلی پائلیٹ روہت ریڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 19 ڈسمبر کو پوچھ تاچھ کیلئے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ ساتھ ہی ای ڈی کے سامنے حاضر ہوتے وقت ارکان خاندان کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی تفصیلات ، آدھار کارڈ ، پاسپورٹ ، پیان کارڈ اور ان کے ارکان خاندان کے نام پر سیل ڈیڈ انوائسیس کی کاپیاں پیش کرنے جائیدادوں کی خریدی سے متعلق پیسہ کہاں سے آیا اس کی بھی تفصیلات پیش کرنے کے علاوہ پائلیٹ روہت ریڈی کے نام پر موجود کمپنیاں ، فارمس ، ٹرسٹ کی تفصیلات اور ارکان خاندان کے نام پر موجود کمنیوں کی تفصیلات ۔ کمپنیوں کے شیرس ، اثاثہ جات 2015 سے ابھی تک کے بنک بیالنس شیٹس کمپنیوں کے قرض اور معاہدوں کی تفصیلات بھی پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ن