بی آر ایس پارلیمانی پارٹی کا پرگتی بھون میں کل اجلاس

   

حیدرآباد۔27۔ جنوری (سیاست نیوز) بی آر ایس پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 29 جنوری کو ایک بجے دن پرگتی بھون میں منعقد ہوگا۔چیف منسٹر اور بی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے پارلیمنٹ اجلاس کے پیش نظر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے تاکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی طئے کی جاسکے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا اور یکم فروری کو مرکزی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کے سی آر پارلیمنٹ میں موضوع بحث بنائے جانے والے مسائل کی نشاندہی کریں گے ۔ قومی سطح پر سیاست میں حصہ لینے کیلئے بی آر ایس کے قیام کے بعد پارلیمنٹ کا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں بی آر ایس ارکان پارلیمنٹ مرکز کی بی جے پی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کریں گے ۔ ر